وہ آدمی جس نے 15لاکھ روپے کے قرضے سے 400 ارب روپے کا کاروبار بنالیا

وہ آدمی جس نے 15لاکھ روپے کے قرضے سے 400 ارب روپے کا کاروبار بنالیا
وہ آدمی جس نے 15لاکھ روپے کے قرضے سے 400 ارب روپے کا کاروبار بنالیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ریٹیل کمپنی ’سپورٹس ڈائریکٹ‘ کے 54سالہ مالک مائیک ایشلے کے اثاثے اس وقت 4کھرب 59ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں ۔ ان کی سکریچ سے کام شروع کرکے اس عروج کو پہنچنے کی کہانی ایسی سبق آموز ہے کہ نوجوان اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق مائیک ایشلے نے آج سے 30سال قبل محض 18سال کی عمر میں اپنے ماں باپ کیتھ اور باربرا سے 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 15لاکھ روپے)قرض لے کر کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے ابتداءمیں میڈین ہیڈ کے علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان کھولی اور آج وہ اتنے بڑے کاروبار کے مالک ہیں۔

اس چھوٹی دکان کے بعد اسی روڈ پر مائیک ایشلے نے نسبتاً ایک بڑی دکان کھول لی۔ اس کے بعد یکے بعد دیگر وہ نئی برانچیں کھولتے چلے گئے اور 1997ءمیں انہوں نے اس کاروبار کو کمپنی کی شکل دی اور اس کا نام تبدیل کرکے ’سپورٹس سوکر‘ رکھ لیا اور پھر 2007ءمیں نام میں دوبارہ تبدیلی کی گئی اور موجود نام ’سپورٹس ڈائریکٹ‘ رکھا گیا۔مائیک ایشلے سکواش کے بہترین کھلاڑی تھے اور ان کے ایک پرانے ملازم کا کہنا ہے کہ ”مائیک ایشلے کہا کرتے تھے کہ آپ سکواش کے ریکٹس کی مرمت کرکے بھی اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ