آصف زرداری کو اللہ کا آسرا ہے، وہ کسی آمر اور کٹھ پتلی کے آگے نہیں جھکتے:مولا بخش چانڈیو

آصف زرداری کو اللہ کا آسرا ہے، وہ کسی آمر اور کٹھ پتلی کے آگے نہیں جھکتے:مولا ...
آصف زرداری کو اللہ کا آسرا ہے، وہ کسی آمر اور کٹھ پتلی کے آگے نہیں جھکتے:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کسی آمر کے آگے نہیں جھکتے کیونکہ انہیں اللہ کا آسرا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری آمروں اور کٹھ پتلیوں کے بنائے مقدمات سے سرخرو ہوچکے ہیں، وہ کسی اور مخلوق کی نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی حمایت سے سرخرو ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی آصف علی زرداری کے خلاف وہی باتیں کر رہے ہیں جو آمروں کے قدموں میں پڑے رہے، یہ وہی لوگ ہیں جو ضیاء اور مشرف جیسے آمروں کے آگے جھکے رہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ آصف علی زرداری کو اللہ کا آسرا ہے اس لئے وہ کسی آمر اور کٹھ پتلی کے آگے نہیں جھکتے، پہلے بھی آصف علی زرداری جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، انہیں اللہ کے سوا اب کوئی نہیں بچاسکتا۔

مزید :

قومی -