چینی قونصلیٹ حملہ کیس،5 گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی مکمل،اہم انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

چینی قونصلیٹ حملہ کیس،5 گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی مکمل،اہم انکشافات نے ...
چینی قونصلیٹ حملہ کیس،5 گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی مکمل،اہم انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں  چینی قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ کیس میں پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہوگئی، رپورٹ میں پانچوں دہشت گردوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چینی قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، واقعے کے پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 2 دہشت گرد لطیف اور عارف کی جے آئی ٹی سینٹرل جیل میں مکمل ہوگئی، جے آئی ٹی رپورٹ میں پانچوں دہشت گردوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے 15 لاکھ کی رقم خرچ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 15 لاکھ روپے مختلف وقت میں حملہ آوروں اور سہولت کاروں کو دیے گئے، پیسوں کی منتقلی کے لیے مختلف بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا۔ پیسے امان اللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے۔ امان اللہ سہولت کاروں میں ماہانہ پیسے تقسیم کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق سہولت کار امان اللہ کی افغانستان میں مارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، گرفتار دہشت گرد ہاشم عرف احمد بی ایل اے کمانڈر شریف کا بھائی ہے۔ کمانڈر شریف فورسز کے 2 اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اہلکاروں کو کمانڈر شریف کی گرفتاری کی کارروائی میں قتل کیا گیا، واقعہ میں گرفتار دہشت گرد ہاشم بھی زخمی ہوا تھا۔ رقم منتقلی کے شواہد حاصل کرنے کے لیے ایف آئی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی