پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا پڑا ،تحریک انصاف بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے:سینیٹر سراج الحق

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا پڑا ،تحریک ...
 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا پڑا ،تحریک انصاف بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں نے پھولوں کی بجائے کانٹے بوئے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا پڑا ،تحریک انصاف بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل اور انہی کےراستے پر چل رہی ہے،استعمار کی ڈکٹیشن پر چلنے والے کبھی بھی ملک کو ترقی یافتہ نہیں بناسکتے اور نہ آزاد مرضی سے فیصلے کر سکتے ہیں، ان کی سوچ محدود ہوتی ہے ، وہ اپنی مرضی سے سوچ بھی نہیں سکتے ، وہ قوم کے مفادات کے بجائے غیر کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

منصورہ میں کارکنان جماعت کی مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 70 سال سے پاکستان پر ایک ہی نظام مسلط ہے ،انتخابات کے نتیجے میں چہرے اور خاندان بدلتے ہیں، نظام وہی رہتاہے،ایوانوں میں براجمان سیاسی قیادت ظالمانہ نظام تبدیل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے ،عالمی اسٹیبلشمنٹ نے عالمی عدالت اور ورلڈ بنک قائم کر کے ترقی پذیر ممالک کے معاشی ، تعلیمی اور سیاسی نظام پر قبضہ کیا ،ملکی اقتدار پر قابض رہنے والوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا اسیر بنادیاہے اور سودی نظام اور نصاب تعلیم کے ذریعے نئی نسل کی سوچ کو غلامانہ سوچ میں بدل رہے ہیں،جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہوسکے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں نے پھولوں کی بجائے کانٹے بوئے ہیں،سقوط ڈھاکہ کا المیہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا کہ ملک کی اسلامی شناخت اور نظریہ کو پس پشت ڈال دیا گیا اور پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کا دست نگر بنادیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا پڑا ،اب پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی لوگوں کے سامنے ہے ، پی ٹی آئی بھی سابقہ حکومتوں کا ہی تسلسل ہے اور انہی کے راستے پر چل رہی ہے ،ان کے فیصلوں کا محور عام آدمی کی بجائے اشرافیہ اور خاص طبقہ کے مفادات کا تحفظ ہے،ترقی و خوشحالی کے سہانے خواب دکھا کر قوم کی آرزوؤں کا خون کرنے والے قوم کے مجرم ہیں،یہ ایک ہی کلاس کے لوگ ہیں جو بار بار نعروں اور دعوؤں کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہوجاتے ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح روایتی سیاسی جماعت نہیں،یہ نظام کی تبدیلی کی ایک تحریک ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اقتدار کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کی بجائے خوف خدا رکھنے والی عوام کی خادم قیادت کے ہاتھ میں ہو ، تاکہ عوام کی ا مانتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو انقلاب اور انقلابی و نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے،ایسی قیادت جو ملک کو عالمی مالیاتی اداروں اور امریکہ کی غلامی کے چنگل سے نکال سکے ۔

مزید :

قومی -