بینظیر انکم سپورٹ، جیتو پاکستان اور پاک فوج کے نام پر فون کرکے لوگوں کو لوٹنے کے بعد اب کون سا نیا طریقہ مارکیٹ میں آگیا؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ، جیتو پاکستان اور پاک فوج کے نام پر فون کرکے لوگوں کو لوٹنے کے بعد اب ہیکرز کا ایک گروہ سرگرم ہوگیا ہے جو لوگوں کو موبائل فون رجسٹریشن کے نام پر بے وقوف بنا رہا ہے۔
ایف آئی اے نے موبائل فون صارفین کو الرٹ کیا ہے کہ پی ٹی اے موبائل رجسٹریشن کے نام پر ہیکرز کا گروہ سرگرم ہوگیا ہے جو فون کرکے لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کا ڈیٹا ہیک کرلیتا ہے۔ ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ موبائل رجسٹریشن کے لئے آنے والی کالز کا جواب نہ دیا جائے اور ٹیلی فون کالز پر کسی بھی قسم کا ذاتی ڈیٹا دینے سے بھی گریز کیا جائے جبکہ کسی بھی کال کے بعد آنے والے کوڈ کو دوبارہ مت بھیجیں کیونکہ اس سے ذاتی معلومات ہیک ہوسکتی ہیں۔