”ابے کالے “کا ہنگامہ ،سرفراز احمد کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں ،ایسی ویڈیو شیئر کر کے شوہر کا دفاع کردیا کہ آپ بھی کہنے پر مجبور ہو جائیں گے ”بھابھی !!!بہت خوب “

”ابے کالے “کا ہنگامہ ،سرفراز احمد کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں ،ایسی ویڈیو ...
”ابے کالے “کا ہنگامہ ،سرفراز احمد کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں ،ایسی ویڈیو شیئر کر کے شوہر کا دفاع کردیا کہ آپ بھی کہنے پر مجبور ہو جائیں گے ”بھابھی !!!بہت خوب “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے پروٹیز بلے باز کے خلاف متعصبانہ جملے نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جملے پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا اور متعلقہ کھلاڑی سے معافی بھی مانگی لیکن سوشل میڈ یا پر اب تک اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کی ٹرولنگ جاری ہے ۔ایسے میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی میدان میں آگئیں جنہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد نیلسن منڈیلا سکوائر پر جنوبی افریقی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان کی اہلیہ خوش بخت نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد نے مقامی بچوں کے ساتھ کڈز پلیس پر دوڑ لگائی اور ان کے صاحبزادے عبداللہ نے بھی مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگائی۔اس ریس میں سرفرا ز احمد اپنے بیٹے کے ساتھ بھاگتے ہوئے اور دوسرے بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کیلئے عبداللہ کو ہلا شیری دے رہے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ خوش بخت سرفراز نے پیغام میں لکھا کہ یہ سرفراز احمد کا حقیقی چہرہ ہے ،وہ عاجز اور منکسر المزاج شخص ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

مزید :

کھیل -