کراچی میں عماتوں کوتوڑنا ممکن نہیں ، عدالتی فیصلوں سے ہمیشہ نقصان ہی بھگتا ہے :حفیظ اللہ نیازی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ کراچی میں عمارتوں کوتوڑ نا ممکن نہیں ہے اور اس حوالے سے سعید غنی ٹھیک کہہ رہے ہیں،ایسے فیصلوں کا ہمیشہ ہی نقصان بھگتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ کراچی میں عمارتوں کوتوڑ نا ممکن نہیں ہے اور اس حوالے سے سعید غنی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتوں سے یہ شکایات رہی ہے کہ یہاں امریکہ کی طرح جیوری نہیں بنائی جاتی ، سپریم کورٹ کی جانب سے جب اس طرح کے فیصلہ دیئے جاتے ہیں ، ایسے فیصلوں کا ہمیشہ ہی نقصان بھگتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچی آباد ی کیلئے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے ، یہ نہیں کہ کچی آبادیوں کو گرا دیا جائے ۔