پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ، امریکہ افغانستان سے انخلا پر جنگ ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر کے جائے گا :پاک فوج

پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ، امریکہ افغانستان سے انخلا پر جنگ ختم ...
پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ، امریکہ افغانستان سے انخلا پر جنگ ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر کے جائے گا :پاک فوج

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ، امریکہ جب افغانستان سے جائے گا تو جنگ ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر کے جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کومیز پر لاکر اپنا کام کر لیا کیونکہ پاکستان امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ایک سہولت کار تھا ۔عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دوحہ میں حالیہ امریکی قیادت میں مذاکرات سے پہلے پاکستان کو نہیں نکال رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے ہونے والی پیش رفت سے تمام چیزوں کا تعین ہو گا ،یہ بات ابھی یقینی نہیں کہ طالبان افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرتے ہیں یا نہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب امریکی فورسز افغانستان سے جائیں تو وہاں کشمکش نہیں ہونی چاہیے ،امریکہ کو افغانستان سے بحثیت دوست افغانستان کی مدد کے وعدے کے ساتھ جاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس اس وقت دہشت گردوں کی پنا ہ گاہیں ختم کرنے کی صلاحیت نہیںہے ،طالبان کے سیاسی دھار میں شامل ہونے پر کابل پاکستانی طالبان ،داعش جیسے گروپوں سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے ،افغان فورسز کا ان کے ملک میں زیادہ کنٹرول ہو تو ٹی ٹی پی کے لیے پناہ گاہیں رکھنا مشکل ہو گا ۔

میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں دلچسپی کم ہو نے کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں