پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ناجائز تعمیرات کے ذمہ دار، اب گرانے سے انکار کررہے ہیں:مظہر عباس

پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ناجائز تعمیرات کے ذمہ دار، اب گرانے سے انکار ...
پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ناجائز تعمیرات کے ذمہ دار، اب گرانے سے انکار کررہے ہیں:مظہر عباس

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کراچی میں ناجائز تعمیرات کرنے کے ذمہ دارہیں اوراب ان کو گرانے سے انکار کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کراچی میں ناجائز تعمیرات کرنے کے ذمہ دارہیں اوراب ان کو گرانے سے انکار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی اس وقت بات کیوں نہیں کرتے تھے جب یہ ناجائز کام ہورہاتھا، ماسٹر پلان ایک ہی ہوتاہے ، اس کو ریوائز کیا جاتاہے لیکن کراچی میں جتنے ماسٹر پلان بنے ہیں ، ان میں گزشتہ ماسٹر پلان کو نظر انداز کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں شادی ہال بنادیئے گئے ہیں اورکہا جاتاہے کہ ہم نہیں گرائیں گے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ان کو بنانے میں ملوث رہے ہیں۔

مزید : قومی