جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے: چیف سیکرٹری پنجاب

جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے: چیف ...
جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے: چیف سیکرٹری پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس درجہ کے سلسلے میں بین الاقوامی کنونشنزپر عملدرآمد سے متعلق یورپی یونین کے مشن کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی محکمے موثرکردار ادا کریں۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنا پاکستان کیلئے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ ملک کی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے، وسیع تر قومی مفاد میں صوبے میں متعلقہ قوانین کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے تاکہ یورپی یونین کے تحفظات دورکرنے میں مدد ملے۔ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں بین الاقوامی کنونشنز پر عملدر آمد کیلئے مسلسل اور موثر قانون سازی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جی ایس پی پلس کیلئے 27بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہی ہیں مگر یورپی یونین نے سات بین الا اقوامی کنونشنز پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اجلاس میں صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال، بچوں سے مزدوری کے خاتمہ اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی پیش کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پراسیکیوشن، لیبر، اوقاف، اطلاعات، سوشل ویلفیئر کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور