”یکم سے 28 فروری تک ٹرین میں سو کر ورلڈ ریکارڈ بناﺅں گا، پاکستان ریلوے دور مار کرنے والے میزائل بناسکتی ہے“

”یکم سے 28 فروری تک ٹرین میں سو کر ورلڈ ریکارڈ بناﺅں گا، پاکستان ریلوے دور ...
”یکم سے 28 فروری تک ٹرین میں سو کر ورلڈ ریکارڈ بناﺅں گا، پاکستان ریلوے دور مار کرنے والے میزائل بناسکتی ہے“

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دور مار کرنے والے میزائل بھی بناسکتی ہے۔ وفاقی وزیر کے اس دعوے کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی ہے اور ہنسی کا ایک طوفان بپا ہے۔

جمعہ کو کراچی میں فریٹ ٹرینوں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج کے بعد سب سے منظم ترین ادارہ پاکستان ریلوے ہے۔ اپنی تقریر کے دوران شیخ رشید نے دعویٰ کیا ” پاکستان ریلوے میزائل بناسکتا ہے جی ، دور مار میزائل بنا سکتا ہے ، اتنی صلاحیت ہے“۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ ہفتے کی چھٹی اس لیے نہیں کرتے تاکہ ریلوے ملازمین دل لگا کر کام کریں۔ یکم سے 28 فروری تک گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دوں گا۔ یکم تا 28 فروری ٹرین میں ہی رہوں گا اور وہیں سوؤں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ریلوے کی جانب سے دور مار کرنے والے میزائل بنانے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور ان کی اس بات پر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی