امریکہ کوافغانستان سے سوجوتے اور سو پیاز ملے :ہارون الرشید نے افغانستان کو بلیک ہول قرار دیدیا

امریکہ کوافغانستان سے سوجوتے اور سو پیاز ملے :ہارون الرشید نے افغانستان کو ...
امریکہ کوافغانستان سے سوجوتے اور سو پیاز ملے :ہارون الرشید نے افغانستان کو بلیک ہول قرار دیدیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عراق اور افغانستان بلیک ہولز ہیں جہا ں قوموں کے ستارے غروب ہوجاتے ہیں ، جو یہاں جائیں گے ، ان کوملے گا کچھ نہیں ، امریکہ کو افغانستان سے سو جوتے اور سو پیاز ملے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہاکہ طالبان افغان حکومت سے کس بنیاد پر مذاکرات کریں گے ، افغان حکومت کے پاس کیا ہے ؟ جن کے ساتھ وہ مذاکرات کریں گے ، افغان حکومت کا امریکہ کی مدد سے چالیس فیصد علاقے پر قبضہ ہے جس پر بھی طالبان حملے کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے مذاکرات امریکہ سے ہونگے ، اس لئے چین اور روس کو اعتماد میں لینا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے یہ خبر بہت اچھی ہے ، افغانستان میں اتفاق رائے سے ایک حکومت بننی چاہئے جس میں طالبان سمیت ، حکمت یار ، تاجک اور ازبک بھی شامل ہوں، عراق اور افغانستان بلیک ہول ہیں جہا ں قوموں کے ستارے غروب ہوجاتے ہیں ، جو یہاں جائیں گے ، ان کوملے گا کچھ نہیں ، امریکہ کو افغانستان سے سو جوتے اور سو پیاز ملے ہیں۔اس پر کوئی رائے دینا ابھی قبل از وقت ہے کہ بھارت اس کوکیسے ہضم کرے گا ۔

مزید : قومی