طالبان امریکہ معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ، چین بطور ایڈوائزر شریک رہا :سلمان غنی کا دعویٰ

طالبان امریکہ معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ، چین بطور ایڈوائزر شریک رہا ...
طالبان امریکہ معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ، چین بطور ایڈوائزر شریک رہا :سلمان غنی کا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ طالبان امریکہ معاہدے میں پاکستان کابہت ہم کردارہے اور چین ان مذاکرات میں بطور ایڈوائز رشریک رہا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ افغانستان کی حقیقی طاقت طالبان ہیں کیونکہ وہ مزاحمت کررہے تھے اور حقیقی قوت وہی ہوتی ہے جو مزاحمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں پاکستان کا بہت زیادہ کردار ہے لیکن ایک خدشہ ضرور ہے کہ بھارت اس خبر کو کیسے ہضم کرپائے گا ؟امریکہ کے آنے کے بعد افغانستان میں شدت پسندی اورعدم استحکام میں اضافہ ہواہے ، طالبان کے ساتھ معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور چین بھی بطور ایڈوائزر اس معاملے میں شریک رہاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا امریکہ کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی مدد سے ہوا ہے جب سے امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعندیہ دیا ، افغان حکومت بہت زیادہ کمزور ہوگئی ہے، امریکہ افغانستان میں بھرپور طاقت صرف کرنے کے باوجود طالبان کوشکست نہیں دے سکا ۔

مزید : قومی