پاکستان کو طالبان امریکہ معاہدے کا کریڈٹ نہیں لیناچاہئے :خاور گھمن کی رائے

پاکستان کو طالبان امریکہ معاہدے کا کریڈٹ نہیں لیناچاہئے :خاور گھمن کی رائے
پاکستان کو طالبان امریکہ معاہدے کا کریڈٹ نہیں لیناچاہئے :خاور گھمن کی رائے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ اس وقت امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ چین ہے ، پاکستان کو اس معاہدے کا کریڈٹ نہیں لینا چاہئے۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن بحال ہوگیا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ مکمل طورپر افغانستان سے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر چلا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس عمل میں روس اور چین شامل نہیں ہوتے ، اس وقت تک یہ عمل کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکتا ، اس وقت امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ چین ہے ، پاکستان کو اس معاہدے کا کریڈٹ نہیں لینا چاہئے اور اس ذمہ داری کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہیں اٹھانا چاہئے ، ہمیں اپنے گھر کوصاف کرنا چاہئے ۔

مزید : قومی