شہباز شریف اپنے رویئے سے بعض نہیں آتے تو پروڈکشن آرڈر منسوخ ہونے چاہئے :نعیم الحق اپنے موقف پر ڈٹ گئے

شہباز شریف اپنے رویئے سے بعض نہیں آتے تو پروڈکشن آرڈر منسوخ ہونے چاہئے :نعیم ...
شہباز شریف اپنے رویئے سے بعض نہیں آتے تو پروڈکشن آرڈر منسوخ ہونے چاہئے :نعیم الحق اپنے موقف پر ڈٹ گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہاہے کہ ، شہباز شریف اگر اپنے رویے سے بعض نہیں آتے تو ان کے پروڈکشن آرڈر منسوخ ہونے چاہئے ،ایک ملزم کوجب لایا جاتا ہے تو وہ آکر گالیاں دینا شروع کردے ،کیا اسے اس لئے لایا جاتاہے؟

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ ذاتیات پر حملے کرے،شاہد خاقان عباسی حلقے میں بری طرح شکست کھاچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ شہباز شریف کوچیئر مین پی اے سی بنا دیا جائے جبکہ ان کو چیئر مین پی اے سی بنانے پر تحریک انصاف میں تحفظات موجودتھے ۔

انہوں نے کہا کہ جب اسد عمر نے ضمنی بل پیش کیا تو مسلم لیگ ن والوں نے نعرے لگائے ،شہبازشریف نے تقریر کی تو ہماری طرف سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا ،شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کچھ اصول ہوتے ہیں، شہباز شریف اگر اپنے رویے سے بعض نہیں آتے تو ان کے پروڈکشن آرڈر منسوخ ہونے چاہئے ،ایک ملزم کوجب لایا جاتا ہے تو وہ آکر گالیاں دینا شروع کردے ،کیا اسے اس لئے لایا جاتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کرنے سے متعلق یہ میری ذاتی رائے ہے ، اس بارے میں عمران خان کوتو پتہ بھی نہیں تھا ، میں نے اجلاس کے بعد سپیکر سے بھی یہی کہا تھا ۔

مزید : قومی /سیاست