میئر کراچی اور سعید غنی کو عوام کے بنیادی حقوق کا خیال نہ رکھنے پر استعفیٰ دیناچاہئے :ارشادبھٹی

میئر کراچی اور سعید غنی کو عوام کے بنیادی حقوق کا خیال نہ رکھنے پر استعفیٰ ...
میئر کراچی اور سعید غنی کو عوام کے بنیادی حقوق کا خیال نہ رکھنے پر استعفیٰ دیناچاہئے :ارشادبھٹی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ کتنا اچھا ہوتا کہ میئر کراچی اور سعید غنی اس بات پر استعفیٰ دیتے کہ ہم چونکے لوگوں کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھ سکتے، اس لئے مستعفی ہورہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ کتنا اچھا ہوتا کہ میئر کراچی اور سعید غنی اس بات پر استعفیٰ دیتے کہ ہم چونکہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھ سکتے ، اس لئے استعفیٰ دے رہے ہیں بجائے یہ کہنے کہ ہم عمارتیں نہیں توڑیں گے لیکن مستعفی ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گلی گلی میں شادی ہالز اور پلازے ہیں ، یہ بنانے کی کس نے اجازت دی ہے ؟ ان عمارتوں کا این او سی کس نے دیا ، یہ کن کے پلازے ہیں اوراس کا کون ذمہ دار ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم 11سال سے بلاول بھٹو کی خوبصورت تقریریں سن رہے ہیں ، ان کو اپنی ناکامی پر استعفیٰ دینا چاہئے اور گھر جانا چاہئے کہ ان کی جانب سے رہائشی علاقوں میں ناجائز تعمیرات کی گئی ہیں۔

مزید : قومی