کراچی مردہ نہیں زندہ شہر ہے ، حکومت عدالت کوسمجھائے :مہمل سرفراز

کراچی مردہ نہیں زندہ شہر ہے ، حکومت عدالت کوسمجھائے :مہمل سرفراز
کراچی مردہ نہیں زندہ شہر ہے ، حکومت عدالت کوسمجھائے :مہمل سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مہمل سرفراز نے کہاہے کہ کراچی مردہ شہرنہیں بلکہ زندہ شہر ہے ، حکومت کوعدالت کو سمجھانا چاہئے کہ کراچی کیلئے نیا پلان لائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مہمل سرفراز نے کہا کہ ماسٹر پلان آگے جانے کیلئے ہوتے ہیں پیچھے جانے کیلئے نہیں ہوتے ، کراچی بہت بڑا شہر ہے ، اس کا ایک پلان نہیں ہوگا بلکہ کئی پلان ہونگے ، اب کراچی کو ایک نئے پلان کی ضرورت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مردہ شہر نہیں بلکہ ایک زندہ شہری ہے ، پلاننگ کے حوالے سے اسلام آباد میں بھی اتنی استعداد نہیں ہے جتنی کراچی میں ہے ، حکومت کو عدالت کو سمجھانا چاہئے کہ ہم کراچی کیلئے نیا پلان لائیں گے ۔

مزید :

قومی -