ویزا پالیسی نرم ہونے سے سکیورٹی اداروں پر ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی :حبیب اکرم

ویزا پالیسی نرم ہونے سے سکیورٹی اداروں پر ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی :حبیب اکرم
ویزا پالیسی نرم ہونے سے سکیورٹی اداروں پر ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی :حبیب اکرم

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ ویز اپالیسی آسان کرنے سے لوگ پاکستان آئیں گے لیکن اس سے پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر ذمہ داریاں بڑھیں گی کہ جو لوگ آئیں ، وہ بحفاظت واپس بھی چلے جائیں ، کہیں یہاں سلپ نہ ہوجائیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ2013میں پاکستان نے ویزا پالیسی اتنی سخت کردی تھی کہ لوگ کہتے تھے کہ امریکہ کا ویزا لینا آسان ہے لیکن پاکستان کا ویزا حاصل کرنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اس بات کا کریڈٹ جاتاہے کہ ویز اپالیسی آسان کرنے سے لوگ پاکستان آئیں گے لیکن اس سے پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر ذمہ داریاں بڑھیں گی کہ جو لوگ آئیں ، وہ بحفاظت واپس بھی چلے جائیں ، کہیں یہاں سلپ نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا پالیسی آسان کرنے کیلئے حکومت نے سکیورٹی اداروں سے بات کی ہے جس کے بعد یہ کام کیا گیاہے ۔

مزید : قومی