سرفراز احمد اور فلیکوایو کی صلح کن کھلاڑیوں نے کرائی ؟نا م جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی

سرفراز احمد اور فلیکوایو کی صلح کن کھلاڑیوں نے کرائی ؟نا م جان کر آپ کے دل میں ...
سرفراز احمد اور فلیکوایو کی صلح کن کھلاڑیوں نے کرائی ؟نا م جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گی

  


سینچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی کھلاڑی فلیکوایو کے درمیان صلح کرانے میں افریقی کرکٹرز ہاشم آملہ اور عمران طاہر نے اہم کردار ادا کیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بیک ڈور پالیسی سے کام لیتے ہوئے پاکستانی چیف سیلیکٹر انضمام الحق بھی صلح کروانے میں پیش پیش رہے۔ہاشم آملا ، عمران طاہر اور انضمام الحق کی کوششوں سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان غلط فہمی دور ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں کو مذاکرات کی میز پر لایا گیا۔

واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افریقی کھلاڑی فلیکوایو پر مبینہ جملے بازی کی تھی۔ افریقی کھلاڑی کو بار بار چانس ملنے پر سرفراز احمد نے انہیں کہا " ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھیں ہوئی ہیں ؟کیا پڑھوا کے آیا ہے تو ؟" جس پر آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ہے۔

مزید : کھیل