کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی
 کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،ژوب اور قلات میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی نہ آ سکی ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6  ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،آسمان پر ہلکے بادلوں کا راج ہے جبکہ دن کے اوقات میں بادلوں کی اوٹ سے سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔شہری کہتے ہیں کہ شدید سردی نے ان کے روز مرہ کے معمولات پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں،شدید سردی کے دوران شہریوں کے لئے آمدو رفت بھی مشکل ہو گئی ہے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،قلات اور ژوب میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ