بھارت نے دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈکو شکست دے دی

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈکو شکست دے دی
بھارت نے دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈکو شکست دے دی

  


آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کو 90 رنز سے ہراکرسیریز میں 2-0سے برتری حاصل کرلی۔ماونٹ مونگ نوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے۔روہیت شرما 87 اورشیکھر دھون 66 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بھارتی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ڈگ بریسویل 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔کلدیپ یادیو نے چار، بھونیشور کمار اور چہل نے دو، دو جبکہ محمد شامی اور مادھو نے ایک، ایک وکٹ لی۔اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی، تیسرا میچ اسی گراونڈ پر پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل