نیپال کا وہ نوجوان کرکٹر جس نے شاہد آفریدی اور سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

نیپال کا وہ نوجوان کرکٹر جس نے شاہد آفریدی اور سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ ...
نیپال کا وہ نوجوان کرکٹر جس نے شاہد آفریدی اور سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپال کے نوجوان کرکٹر روہت پاوڈیل نے پاکستان کے جارح مزاج آل راونڈر شاہد آفریدی اور بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر  کا کم عمری میں  ایک روزہ کرکٹ میں نصف سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ تورڈ دیا،روہت پاوڈیل نے 16 سال اور 146 دنوں کی عمر میں نصف سنچری بنا کر ٹنڈولکر کا ایک روزہ کرکٹ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں نوجوان روہت پاوڈیل نے پاکستان کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 16 سال اور 217 دنوں کی عمر میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیا تھا۔خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ میں 16 سال اور 213 دنوں کی عمر میں نصف سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو دہائیوں بعد نیپالی کرکٹر کے نام ہوگیا۔روہت پاوڈیل نے 55 رنز کی اس اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکے لگائے جس کی بدولت نیپال نے متحدہ عرب امارات کو 243 رنز کا ہدف دیا۔نیپال کے نوجوان باولر 18 سالہ سندیپ لیمیچانے کی شاندار 4 وکٹوں کی مدد سے میزبان متحدہ عرب امارات کو باآسانی 145 رنز سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی جوہمیری لگٹینبرگ کو 14 برس کی عمر میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی یہ ریکارڈ ایک روزہ اور ٹیسٹ دونوں طرز کرکٹ میں قائم کرچکی ہیں۔

مزید : کھیل