برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 3سو سے زائد افراد لاپتہ

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 3سو سے زائد افراد لاپتہ
برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 3سو سے زائد افراد لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساو پالو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے تین سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس خام لوہے کی کان پر نیا گیا ڈیم منہدم ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں اب تک 9افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد لاپتہ ہیں ۔ گورنر کے مطابق اب تک تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امید بہت کم ہے۔امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاست کے گورنر رومیو زیما نے کہا کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برازیل سے بڑی کان کنی کی کمپنی ویل کی ملیکیت کا والا ڈیم کیسے ٹوٹا۔