وفاقی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام، نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے :مولانا عبدالغفور حیدری

وفاقی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام، نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ...
وفاقی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام، نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے :مولانا عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری  سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت نے نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا ،نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کو ختم ہونا چاہئے ۔

 نجی ٹی وی چینل سے گفتگو  کرتے ہوئےمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 5 ماہ کے دوران 3 بجٹ پیش کرکے ملکی معیشت کو کمزورکرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا اور روزگار نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،موجودہ حکومت نیب کو سیاسی استحکام کے لئے استعمال کررہے ہیں، اس کو ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرح علیمہ خان کا جے آئی ٹی بنا کر احتساب کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں، سانحہ ساہیوال حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے ۔