حنیف عباسی کے دل کی شریان بند ،ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو آگاہ کردیا

حنیف عباسی کے دل کی شریان بند ،ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو آگاہ کردیا
حنیف عباسی کے دل کی شریان بند ،ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایفی ڈرین کیس میںعمر قید کی سزا پاکر اٹک جیل میںقید مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کی حالت بھی بگڑ گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی کے دل کی شریان بند ہونے پر ڈاکٹرز نے اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کے خون میں ریڈ سیل بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب حنیف عباسی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سردی کی شدت اور علاج معالجے کی سہولت نہ دئیے جانے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی ہیں ۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پاکر کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کی بھی طبیعت سے خراب ہونے سے متعلق متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جس کے بعد میڈ یکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔دوسری جانب تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور اب وہ صحت خرابی کا بہانہ بنا کر باہر چلے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -