سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں:آصف زرداری کی کائرہ کے عزیز کی زمین پر قبضے کی مذمت

سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں:آصف زرداری ...
سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں:آصف زرداری کی کائرہ کے عزیز کی زمین پر قبضے کی مذمت

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے قمر زمان کائرہ کے عزیز کی زمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مخالفین دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے قمرزمان کائرہ کو فون کرکے ان کے عزیز چودھری شریف کی زمین پرتحریک انصاف کے ایم این کی جانب سے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری پارٹی اور قیادت چودھری شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، کسی کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتقام کانشانہ نہیں بنایا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی زمینوں پر قبضے غیر سیاسی رویے کی عکاسی ہے ، پنجاب اور گجرات کی انتظامیہ قبضے کے خلاف اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرے ، اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے سابق صدر کو اپنی عزیز چودھری شریف پر تحریک انصاف کے ایم این اے کی جانب سے قبضہ کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

مزید : قومی