”مجھے یہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے اور میں اسے کبھی نہیں بھلا سکتی “مریم نواز کا اس تصویر پر اظہار خیال ،لیکن یہ کس موقع پر بنائی گئی ؟جانئے

”مجھے یہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے اور میں اسے کبھی نہیں بھلا سکتی “مریم نواز کا ...
”مجھے یہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے اور میں اسے کبھی نہیں بھلا سکتی “مریم نواز کا اس تصویر پر اظہار خیال ،لیکن یہ کس موقع پر بنائی گئی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے والدین کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پر اظہار خیال کردیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری مبین گجر نامی شخص نے نواز شریف ،کلثوم نواز اور مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا ”جب میاں صاحب نے اسلام آباد سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ قافلے کی صورت میں آنے کا فیصلہ کیا تھا تو اپنے سفر کے آغاز سے پہلے محترمہ بیگم کلثوم نواز اور محترمہ مریم نواز کو علیحدہ سے لاہور بھیجتے ہوئے الوداعی مناظر ۔ماں باپ اور بیٹی کی آنکھوں میں رقت آمیز مناظر کبھی سوچا تھا کسی نے کہ آج ماں جی ہم میں نہیں ہونگی ۔“

اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے یہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے اور اسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی ۔

اس سے قبل مرشدم مخدومی نامی شخص نے سوال کیا تھا کہ کون کون نواز شریف کے ساتھ آخر وقت تک کھڑا رہے گا ؟اس پر مریم نواز نے جواب دیا ”میں !“

مزید :

قومی -