ملک کے ممتاز عالم دین اور سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا علی اصغر عباسی انتقال کر گئے

ملک کے ممتاز عالم دین اور سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا علی اصغر عباسی ...
ملک کے ممتاز عالم دین اور سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا علی اصغر عباسی انتقال کر گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے ممتاز عالم دین ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے  لاہور کے سابق استاد اوربادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب علامہ مولانا علی اصغر عباسی طویل علالت کے باعث 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین علامہ مولانا علی اصغر عباسی طویل علالت کے بعد لاہور کے نجی ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ،ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔مولانا علی اصغر عباسی بادشاہی مسجد اور نیلا گنبد کی جامع مسجد میں کئی سال تک خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جبکہ لاہور کے مشہور دینی ادارے جامعہ اشرفیہ میں بھی کئی سالوں تک درس و تدریس کی مسند پر فائز رہے ۔مولانا علی اصغر عباسی نے ملک میں تحریک نظام مصطفیٰﷺ ،تحریک ختم نبوتﷺ،تحریک نظام شریعت ،تحریک تحفظ ناموس صحابہؓ سمیت کئی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دینی و جہادی تنظیموں کی سرپرستی بھی کرتے رہے۔مولانا علی اصغر عباسی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور ان کا شمار ملک کے جید علمائے کرام میں ہوتا تھا ۔جامع مسجد نیلا گنبد دینی تحریکوں کو گڑھ سمجھا جاتا تھا اور ان تحریکوں کی میزبانی اور سرپرستی مولانا علی اصغر عباسی ہی کرتے تھے ،ان کا شمار انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق علما میں ہوتا تھا ،دینی تحریکوں میں مولانا علی اصغر عباسی نے کئی مرتبہ قید و بند کی صؑوبتیں بھی برداشت کیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور