دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے:وزیراعظم

دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے:وزیراعظم
دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے:وزیراعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈیووس کے دورے کے اخراجات اکرام سہگل، عمران چوہدری اور کچھ دیگر دوستوں نے اٹھائے، اگر ان کے دوست دورے کے اخراجات نہ اٹھاتے تو وہ کبھی بھی ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز کا بوجھ حکومت پر نہ ڈالتے۔

خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں 21 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی اور اس دوران فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف سیشنز میں بھی گفتگو کی۔

مزید : قومی