پی ٹی آئی نے بڑے بڑے مگرمچھوں پہ ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پرقائم ہیں:زرتاج گل

پی ٹی آئی نے بڑے بڑے مگرمچھوں پہ ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے ...
پی ٹی آئی نے بڑے بڑے مگرمچھوں پہ ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پرقائم ہیں:زرتاج گل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ عوام کو تحریک انصاف اور عوام پر اعتماد تھا اسی لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے،تحریک انصاف نے بڑے بڑے مگرمچھوں پے ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پرقائم ہیں،ہم پاکستان سے کرپشن ختم کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کسی کے دباؤ سے پریشان نہیں ہوتے،31 ہزار ارب کا قرضہ ہم نے نہیں لیا ماضی کی حکومتوں نے لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ عوام کو تحریک انصاف اور عوام پر اعتماد تھا اسی لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے اسی لئے تحریک انصاف نے بڑے بڑے مگرمچھوں پے ہاتھ ڈالا، ہم پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے نعرے پرقائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے کرپشن ختم کریں گے، ہماری حکومت کے خلاف دھرنا دینے کے لئے مدارس کے طلباء کو لایا گیا لیکن وہ بھی ناکام ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کسی کے دباؤ سے پریشان نہیں ہوتے، 31 ہزار ارب کا قرضہ ہم نے نہیں لیا ماضی کی حکومتوں نے لیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد