پنجاب کے ناراض ارکان، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے ناراض ارکان، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا
پنجاب کے ناراض ارکان، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے ناراض ارکان سے بلیک میل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ناراض اراکین اسمبلی سے بلیک میل نہ ہونے کا وزیراعلیٰ کو عندیہ دے دیا۔ جہانگیر ترین نے بیرون ملک جانے سے قبل معاملات طے کرنے کی ہدایت کر دی۔‘
خیال رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 20 اراکین اسمبلی کا گروپ سامنے آیا ہے جس نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے، اس گروپ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سائے میں تشکیل پایا ہے۔