لاہورپولیس نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا، محمدنوید

لاہورپولیس نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا، محمدنوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نےٍٍٍ کہا ہے کہ لاہور پولیس نے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ملک و قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنا لاہور پولیس کی شاندار روایت ہے۔ شہداء کی یاد آج بھی دلوں میں تازہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزیادگارشہداء اردوبازار چوک کے پولیس شہدا ء کی نویں برسی کی تقریب کے موقع پرکیا۔ صدر(انجمن تاجران ایپما) خالد پرویز،ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر،ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی،تاجر برادری اردو بازار،پولیس افسران و ملازمین، شہداء کی فیملیزاور شہریوں کی کثیر تعدادنے تقریب میں شرکت کی۔ محمد نویدنے لاہور پولیس کی طرف سے یادگارشہداء اردو بازار چوک پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کی یادگار پر سلامی پیش کی۔بہبود اور دیکھ بھال کیلئے تمام اقدامات کئے ہیں۔ شہداء کے ورثاء کوشہداء پیکج کے تحت مکمل تنخواہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایس پیز ہیڈ کوارٹرزاور سٹی ڈویژن نے شہداء کی فیملیزمیں پھولوں کے گلدستے اور ویلفیئر کیلئے نقد رقم بھی دی۔

مزید :

کامرس -