مانگا منڈی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق ٹرین تلے آکر نامعلوم شخص ہلاک

مانگا منڈی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق ٹرین تلے آکر نامعلوم شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹریفک حادثات میں کم سن لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں 12 سالہ زین اپنی ماں زہرہ کے ساتھ سڑک عبورکررہاتھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے دونوں کو کچل دیا۔زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیاگیا ہے۔ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی۔ پو لیس کے مطا بق جلد ہی ملز م ڈرائیو ر کو گر فتا ر کر لیا جا ئے گا۔مغل پورہ کے علاقہ کراچی پھاٹک کے قریب 35 سالہ شخص ٹرین کی زد میں کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق35 سالہ شخص ریلوے لائن عبورکرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکرموقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی جیب سے کوئی شناختی دستاویزات نہیں ملے قریبی مساجد میں اعلانات بھی کرائے گئے تاہم شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس میں مردہ خانہ بھجوا دی گئی ہے۔ متوفی کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ شیرا کوٹ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی قصور کے نواحی گاؤں کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔ متوفی طارق کام کے سلسلہ میں لاہور آیا تھا۔ شیرا کوٹ کے علاقہ بابو صابو کے قریب وہ پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے کچل کر زخمی کر دیا۔ نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

کامرس -