امرودکے پودوں کی آبپاشی20سے 25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت

امرودکے پودوں کی آبپاشی20سے 25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت

  



قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو امرودکے پودوں کی آبپاشی20سے 25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امرود کے باغبان ماہ جنوری کے دوران 20سے 25دن کے وقفہ سے پودوں کی آبپاشی کریں تاہم فروری اورمارچ کے دوران آبپاشی کا دورانیہ 15سے 20روزکردیناچاہئیے تاکہ امرودکی بروقت و مناسب بارآوری کا عمل مکمل ہوسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت قصورنے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ امرودپاکستان کا چوتھا اور صوبہ پنجاب کا تیسرا اہم ترین پھل ہے جس کی پیداوار 600 ہزار ٹن سے تجاوزکرگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قصور‘ ساہیوال‘ شیخوپورہ‘ فیصل آباد‘ ننکانہ صاحب‘اوکاڑہ کے اضلاع میں امرود کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جارہی ہے نیز سندھ میں لاڑکانہ‘ دادو‘ شکارپور‘ حیدرآبادکے اضلاع اورخیبرپختونخواہ میں ہزارہ و مردان کے اضلاع امرودکی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امرودمیں اعلیٰ معیار کا وٹامن سی پایاجاتاہے جوترشادہ پھلوں سے 5گنا زائد تقویت کے باعث فاسفورس‘کیلشیم‘آئرن کے حصول اہم ذریعہ بھی ہے۔

مزید : کامرس