ٹیکسالی او را سلام پورہ میں 2 افراد پراسرار طورپر ہلاک

ٹیکسالی او را سلام پورہ میں 2 افراد پراسرار طورپر ہلاک

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ ٹیکسالی چوک کے قریب نامعلوم شخص نیم مردہ حالت میں پڑا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ اسلام پورہ کے علاقہ بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاہم شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دی ہیں۔ دونوں حلیے سے نشی معلوم ہوتے ہیں جن کی اموات نشہ کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے۔ دونوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید : کامرس