کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن سات روز میں 164ملزم گرفتار

کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن سات روز میں 164ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث164ملزمان گرفتار کر لیے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث3گینگز کے9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران24 ملزمان کے قبضہ سے20 پسٹلز،4 رائفلز اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30 منشیات فروشوں کے قبضہ سے5کلو گرام سے زائد چرس،1360 گرام افیون اور267 لٹرشراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران8ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 33 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر42ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

کامرس -