آتشزدگی کے چار واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان

آتشزدگی کے چار واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن میں الیاس کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا اور شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ گوالمنڈی میں حمزہ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ملت پارک میں بلال کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ شاہدرہ میں امین کے گھر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو کمروں میں پڑا فرنیچر اور قیمتی سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور ایدھی کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔

مزید :

کامرس -