پانچ سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی اوسط شرح نمو 5.5 فیصد

پانچ سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی اوسط شرح نمو 5.5 فیصد

  



کراچی (این این آئی) گزشتہ پانچ سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی اوسط شرح نمو 5.5 فیصد رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران شعبہ کی سب سے کم شرح نمو مالی سال 2015ء میں 4.4 فیصد رہی تھی۔ رواں مالی سال 2020ء کے لئے خدمات کے شعبہ کی شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مالی سال 2016ء میں شعبہ کی شرح ترقی 5.7 فیصد رہی تھی جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران 6.5 فیصد کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی اس طرح مالی سال 2018ء کے دوران بھی خدمات کے شعبہ کی شرح ترقی 6.3 فیصد رہی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران شرح نمو 4.7 فیصد تک کم ہو گئی۔۔

مزید : کامرس