لاہور چیمبر میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک پولیس لائزن کا اجلاس

  لاہور چیمبر میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک پولیس لائزن کا اجلاس

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک پولیس لائزن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، کنوینر کمیٹی خامس سعید بٹ، سابق ایڈیشنل آئی جی غالب بندیشہ، سابق صدر لاہور چیمبر میاں شفقت علی، ظفر اقبال چودھری، زبیر انصافی، زاہد مقصود بٹ، نصر اللہ مغل، ذیشان سہیل ملک، شہزاد اسلم، باؤبشیر، محمد اجمل، خواجہ محمد الیاس، حسن رضا شیخ، خواجہ عباس و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ٹریفک سسٹم، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کا حصول سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئے۔ خامس سعید بٹ نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ حال ہی میں سی ٹی او لاہور ملک لیاقت علی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران ٹریفک و پارکنگ سمیت دیگر موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔

مزید : کامرس