رواں مالی سال،ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ

رواں مالی سال،ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (یواین پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019ء کے دوران ماڑی پٹرولیم کو 14.75ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2018ء کے دوران کمپنی کا منافع 11.06ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کے منافع میں 3.69ارب روپے یعنی 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص ا?مدن بھی 82.89روپے کے مقابلہ میں 110.55روپے فی حصص تک پہنچ گئی

مزید : کامرس