لیبر کارڈ کے اجراء سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے،اشرفچوہدری

لیبر کارڈ کے اجراء سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے،اشرفچوہدری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبرونگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل کی جانب سے پنجاب بھر میں مزدوروں کی رجسٹریشن کرنے اور رجسٹرڈ مزدوروں کو لیبر کارڈ کی فراہمی کے اجراء کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر کارڈ کی فراہمی سے مزدوروں کے مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز پنجاب کی سطح پر قائم کروانے کے وزیراعظم کے اقدام سے اب مزدوروں کی ویلفیئر کے لیے انہیں فنڈز کی بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1