لاہوربینالے فاؤنڈیشن نے دوسرے ایڈیشن کے فنکاروں کی فہرست جاری کر دی

لاہوربینالے فاؤنڈیشن نے دوسرے ایڈیشن کے فنکاروں کی فہرست جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)لاہور بینالے فاؤنڈیشن نے 26 جنوری سے 29 فروری 2020ء تک ہونے والی لاہور بینالے (LB02) کے دوسرے ایڈیشن کے لئے شرکت کرنے والے 70 سے زائد فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ شارجہ آرٹ فاؤنڈیشن، شارجہ، متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر ہور القاسمی کی جانب سے مرتب کردہ ”LB02: سورج اور چاند کے درمیان“ لاہور شہر میں ثقافتی اور تاریخی مقامات پر کثیر فنکارانہ منصوبے فراہم کرتی ہے۔ اس خطے اور دنیا بھر کے فنکاروں کے ذریعہ 20 سے زیادہ نئے کمیشن تشکیل دیے گئے ہیں جن میں عالیہ فرید، ڈیانا الحدید، حسن حجاز، ہارون مرزا، ہاجرہ وحید اور سائمن فٹل شامل ہیں۔ دیگرفنکاروں میں انور سعید، رشید آرائیں اور مرحومہ مدیحہ اعجاز شامل ہیں۔ گلوبل ساؤتھ پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے جاری معاشرتی ناہمواری میں اضافہ ہو رہا ہے، LB02 نے لاہور کی ثقافتی اور ماحولیاتی تاریخ پر ردعمل کا اظہار کیا، اس کا مقصد انسانیت کی ابتر صورتحال کو اجاگر کرنا ہے۔ LB02 میں پیش کردہ کام ماحول کے ساتھ انسانی الجھاؤ کا پتہ لگائے گا جبکہ اپنی روایتی افہام و تفہیم اور اس کی کائناتی نفسیات پر نظرثانی کرے گا۔ اس موضوعاتی توجہ کیلئے الہام جنوبی و مغربی ایشیاء کے درمیان فکری و ثقافتی تبادلے سے نکالا گیا ہے۔ LB02 کے کیوریٹر ہور القاسمی نے کہا کہ صدیوں سے ان خطوں کے باشندوں نے سورج، چاند اور برجوں کے حوالے سے اپنے آپ کو مربوط کیا۔ ہم آج سیاروں کے موسمیاتی بحران اور معاشروں میں عدم مساوات کے اس مجموعہ پر کائنات میں اپنے مقام کی فکر کیسے کر سکتے ہیں۔


LB02 مستقبل کی نئی گونجوں اور نئے تصورات کو قائم کرنے کے حوالے سے آگے بڑھ رہی ہے جو اپنے مادی اور مجازی امکانات کی پوری وسعت کو شامل کرتی ہے۔