کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کو مراعات دی جائیں،شیخ عبدالمنان

کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کو مراعات دی جائیں،شیخ عبدالمنان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں کو مراعات دے ِ۔میری یہ حکومت کو تجویز ہے کہ برآمدی صنعت کو اتنی ہی قیمت پر بجلی اور گیس مہیا کی جائے جس پر خطے میں دیگر تجارتی حریفوں کو ملتی ہے۔ٹیکسٹائل کی صنعت کو جس خام مال (کپاس، پولیسٹر وغیرہ)کی کمی کا سامنا ہے اس پر کسٹم ڈیوٹی/سیلز ٹیکس ہٹا لیا جائے یا اس میں مناسب کمی لائی جائے۔

ئل کی صنعت کے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور پالیسی و پیکیج سے متعلقہ تمام بقایاجات ادا کر دیے جائیں۔بالواسطہ برآمدات اور گارمنٹ پلانٹس کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے طویل مدتی قرضے دیے جائیں۔ قرضے کی حد فی منصوبہ تین ارب روپے تک بڑھا دی جائے۔انہوں نے حکومت سے مزید اپیل کی ہے کہ سٹیٹ بینک صنعتی قرضوں کی فراہمی کی پالیسی ازسرنو متعارف کرائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1