مہنگائی کی چکی میں پستے عوام خودکشیوں پرمجبور ہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی اپنے آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی چکی میں پستے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا گیس اور بجلی کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے۔
پیپلز پارٹی عوام پر ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عملاً ناکام ہو گئی ہے۔
عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی پیٹھ میں مہنگائی چھڑا گھونپا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان پریس کلب کے باہر حکومت کی طرف سے جان لیوا مہنگائی کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرے گی ہم حکومت کو مہنگائی کم کرنے پر مجبور کردیں گے۔