کرپشن میں اضافہ کی رپورٹس تحریک انصافکے منہ پر طمانچہ ہیں،عابد صدیقی

کرپشن میں اضافہ کی رپورٹس تحریک انصافکے منہ پر طمانچہ ہیں،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ کرپشن کے نام پر سیاست کرنے والوں کے دورِ حکومت میں ملک میں کرپشن میں اضافہ کی رپورٹس تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ ہیں ملک ایک بار پھر عدم استحکام کی راہ پر تیزی سے رواں دواں ہے عدم استحکام ترقی کی شرح کو 5.8 فیصد سے 2.4فیصد تک لے آیا۔ آج کا عدم استحکام 2.4 فیصد کو کہاں لے جائے گا۔

،۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اب سیاسی مخالفین کے بعد میڈیا میں اپنے ناقدین کے درپے ہیں۔ نئی بساط بچھا دی گئی ہے اور اب خان صاحب کی پہلی ترجیح اقتدار کو بچانا ہے، ملک اور عوام کو بچانا نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1