بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،اعجاز عالم

بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،اعجاز عالم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) کشمیری عوام کا حق خود ارادیت دباکر بھارت سر عام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اعجازعالم نے ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہفروری یوم یکجہتی کشمیر سے قبل دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی سنگین ترین خلافورزیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے پاکستان بالخصوص پنجاب میں مختلف تقاریب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور تمام جماعتوں کو بحیثیت پاکستانی اکٹھے ہو کر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں محض 05فروری کو ایک دن کشمیر سے منسوب کرنے کی بجائے آج سے ہی احتجاج کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

اور پنجاب حکومت کی جانب سے تمام اضلاع میں احکامات صادر کردیئے گئے ہیں کہ ہر ضلع میں تعلیمی اداروں وغیرہ میں 25جنوری سے 05فروری تک کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں وغیرہ کا اہتمام کیا جائے

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں پرظلم و ستم، غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل درآمد کو اُجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ05 فروری کے دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام محکمے کشمیری پرچم اور فلیکسز کو آویزاں کریں۔انہوں نے کہا کہ25 جنوری سے لیکر 05 فروری تک تمام سکولوں اور کالجوں میں پروگرامز اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے اور سکولوں اور کالجوں میں تقاریر، ٹیبلو زوغیرہ کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فنکشنز میں عوامی نمائندے، انجمن تاجران اور دیگر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کشمیر ڈاکیومنٹری کو بڑی سکرینوں پر چلایا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے عام شہریوں کو بھی کشمیری بھائیوں سے مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستانی اور کشمیری عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ''کشمیر بنے گا پاکستان''

مزید : میٹروپولیٹن 1