آٹے سمیت تمام بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہیں،نبیلہ یاسمین

آٹے سمیت تمام بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہیں،نبیلہ یاسمین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رہنما نبیلہ یا سمین نے کہا کہ آٹے سمیت اب تک آنے والے تمام بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہیں, یوٹرن حکومت نے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے, قوم ناکام حکومت کی رخصتی کا جشن منانے کے لئے تیار رہے۔ پچاس ہزار نوکریوں کے وعدے سے مکر جانے والے جھوٹے ہیں۔ تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں لاچار ہیں,حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ میں کارکنوں سے ایک میٹنگ کے دورا ن گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی اور حقائق کی موجودگی میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، نااہلوں کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے،مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اقتدار کے دوران سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس کے ذریعے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1