جماعت اسلامی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری کو مال روڈ پر ہونے والے یکجہتی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذکر اللہ نے مزید کہا کہ 5 فروری کو ہونیوالے یکجہتی کشمیر مارچ میں شہریان لاہور کے مردوخواتین کی بڑی تعداد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ارباب اقتدار کو بھارت سے دوستی اور تجارت کی سوچ کوختم کرنا ہوگا کیونکہ ایسا کرنا کشمیری عوام کے خون کی بے قدری کے مترادف ہے۔174 دن سے کشمیر کے مظلوم اور نہتے کشمیری مسلمان ادویات اور خوراک کی شدید قلت کے باعث اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سڑکیں سنسان، دکانیں، کاروبار اور تعلیمی مراکز بند ہیں جبکہ کشمیری گھروں میں محصور قیدو بند میں بھوکے پیاسے سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ا

مزید : میٹروپولیٹن 1