عمران خان پاکستان کیلئے بحرانوں کی علامت بن گئے،عظمیٰ بخاری

عمران خان پاکستان کیلئے بحرانوں کی علامت بن گئے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے بحرانوں کی علامت بن چکے ہیں۔حکومتی ترجمان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کا وطیرہ بدل لیں۔چور ڈاکو کے لقب دینے خود چور ڈاکو قراردے جا چکے ہیں۔آٹے اور چینی کے بحرانوں نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔ملک میں پچاس فیصد آٹے اور چینی کی سپلائی دینے والا مافیا حکومتوں میں صفوں میں بیٹھا ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا وفاق،پنجاب،کے پی اور بلوچستان فرد واحد کے رحم و کرم پر ہیں۔تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اپنی کابینہ میں بے اختیار ہو چکے ہیں۔جبکہ وزیراعظم خود بے اختیار ہیں۔تینوں صوبے چیف سیکرٹریز چلارہے ہیں۔تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

بہت جلد جعلی تبدیلی بند گلی میں داخل ہونے والی ہے۔بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدس بزنجو نے وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے۔قوم کو آج بھی یاد ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کیلئے کتنا پیسہ استعمال ہوا اور کس نے سازش تیار کی۔عمران خان کا کیا ہی اس کے سامنے آرہا ہے۔یہ سب کچھ مکافات عمل کے تحت ہو رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1