وزیر اعظم اپنے ویژن کے مطابق ملک کو آگے لیکر چل رہے ہیں،ناصر سلمان

وزیر اعظم اپنے ویژن کے مطابق ملک کو آگے لیکر چل رہے ہیں،ناصر سلمان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ویژن کے مطابق ملک کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور انشاء اللہ اس سال کے آخر تک ملک حقیقی تبدیلی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ خارجہ محاذ پر بلا شبہ عمران خان نے بڑے "بریک تھرو"حاصل کیے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور بحیثیت ریاست پاکستان پر دیگر ملکوں کا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل لیڈرز کی طر ف سے عمران خان کو ملنے والی پذیرائی خوش آئند ہے۔امریکہ اور جرمنی سمیت دیگر ملکوں کی ہمارے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت مثبت پیش رفت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1